Sunday, September 8, 2024

پیپلز پارٹی کا کاغان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

پیپلز پارٹی کا کاغان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ
August 20, 2017

کاغان (92 نیوز) پیپلزپارٹی کا کاغان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کیلئے جان دی۔ ہم نے ملک کو آئین اور ایٹم بم کا تحفہ دیا۔ غریب عوام کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ صوبے میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھیں گے، پھر عمران خان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کاغان جلسے سے خطاب میں کہا کہ یہ ہماری ابھی شروعات ہے، بہت سے سیاستدان عوام کی بات کرتےہیں۔ آپ ہمارا ساتھ دیں گے تو ہم بھی آپ کا ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے غریبوں کے لئے جان دی۔ ہم پورے صوبے میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھیں گے، پھر عمران خان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو آئین اورایٹم بم کا تحفہ دیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔