Friday, April 26, 2024

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
May 23, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف نا اہلی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس کی تیاری آخری مرحلے میں ہے اور دو سے تین روز میں اسے الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کے ذریعے وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کا جھوٹ سامنے آیا۔ اس سلسلے میں ریفرنس میں موقف اختیار کیا جا رہاہے کہ وزیر اعظم اور ان کے قریبی رشتہ دار آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ الیکشن کمیشن ان کے خلاف منی لانڈرنگ، کسٹم ایکٹ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کرے۔