Thursday, March 28, 2024

پیپلز پارٹی کا بلوچستان، خیبرپی کے اورگلگت بلتستان کی پارٹی تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا بلوچستان، خیبرپی کے اورگلگت بلتستان کی پارٹی تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ
June 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی نے تینوں صوبوں کی پارٹی تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی، بلوچستان اور کے پی کے بلدیاتی انتخابات کی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان صوبوں میں ازسرنو پارٹی رکنیت سازی کے بعدنئی تنظیمیں قائم کی جائیں گی تاکہ ایک بار پھر گراس روٹ لیول پر پارٹی کو فعال کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں سابق چئیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو پارٹی الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقررکیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی تنظیم سازی میں پیپلزپارٹی کا فاٹا ماڈل اپنایا جائے گا۔ پارٹی قیادت کے اس فیصلے کی آج سنٹر ل ایگزیکٹیو کمیٹی سے بھی توثیق کرائی جائے گی۔