Tuesday, April 16, 2024

پیپلز پارٹی کا 50 واں یوم تاسیسں، بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی پرچم کشائی

پیپلز پارٹی کا 50 واں یوم تاسیسں، بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی پرچم کشائی
November 30, 2017

کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا پچاس واں یوم تاسیسں بلاول ہاؤس کراچی میں بھی منایا گیا۔
تقریب میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا۔ بھٹو ازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔
تقریب میں پارٹی رہنماﺅں فریال تالپور، آفتاب شعبان میرانی، قائم علی شاہ، سعید غنی، جاوید ناگوری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔