Sunday, September 8, 2024

پیپلز پارٹی نے مفاہمتی پالیسی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے مفاہمتی پالیسی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی نے مفاہمتی پالیسی سے دست بردار ہونے کا اعلان کر دیا،الیکشن کمشن کے موجودہ ممبران کی موجودگی میں ضمنی الیکشن لڑنے سے بھی انکارکر دیا ۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ  اگر الیکشن کمشن کے اراکین مستعفی نہیں ہوتے تو  قانون سازی کرکے عہدوں سے ہٹایا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج جمہوریت کے تسلسل کے لئے قبول کئے تھے،اب الیکشن کمیشن کے متنازع اراکین کے تحت ضمنی انتخابات قبول نہیں ہیں ۔ پیپلز لائرز فورم کے سربراہ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا مشروط اعلان کر رہے ہیں، اسے بائیکاٹ نہ سمجھا جائے۔ پیپلز پارٹی سنٹرل  پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا کہ جس دن کارکنوں نے کہا استعفی دیدوں گا ان کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مفاہمتی پالیسی  ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ کے علاوہ باقی ہر سیاسی جماعت سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے۔