Friday, March 29, 2024

پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے نام کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا سہارا لے لیا

پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے نام کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان  کا سہارا لے لیا
August 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوارکے نام کے معاملے پر  اپنے فیصلے سے شہباز شریف کو آگاہ کرنے کے لیے  مولانا فضل الرحمان  کا سہارا لے لیا۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدارتی امیدوار کے نام کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام کے علاوہ مزید کوئی نام نہیں دیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان  شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اس سلسلے میں ن لیگ سے مشاورت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔