Friday, May 17, 2024

پیپلز پارٹی نے سیاسی رشوت کا بازار گرم کردیا : وسیم اختر

پیپلز پارٹی نے سیاسی رشوت کا بازار گرم کردیا : وسیم اختر
March 25, 2017
کراچی (92نیوز)میئر کراچی وسیم اختر بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں دینے کے معاملے پر پھٹ پڑے کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے سیاسی رشوت کا بازار گرم کردیا، ہمیں کاریں نہیں شہر کے لیے وسائل چاہئیں ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی رشوت کا بازار گرم کردیا بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں نہیں وسائل دیں یہ مطالبہ کیا  میئرکراچی وسیم اختر نے  شاہ فیصل کالونی میں ۔ انہوں نے بلدیاتی چیئر مین اور وائس چیئر مینز سے گاڑیاں واپس کرنے کی اپیل کی۔ میئر کراچی نے اعتراف کیا کہ  فائر بریگیڈ کراچی صرف دکھاوے کا ہے  ،وسیم اختر نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین صرف کے ایم سی نہیں بلکہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز میں بھی ہیں ۔