Saturday, April 20, 2024

پیپلز پارٹی نے سانحہ قصور کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی

پیپلز پارٹی نے سانحہ قصور کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی
January 12, 2018

قصور (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے سانحہ قصور کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی۔
قصور میں زینب کے والد کیساتھ اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ قصور جیسے واقعات کی ذمہ دار حکومت ہے۔ احتجاج کرنے والوں کو انصاف دینے کی بجائے سیدھی گولیاں مارنا کون سا طریقہ ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تاریخ میں خون چھپا نہیں کرتے، حکمرانوں کی گردنوں پر جاتے ہیں۔
اس موقع پر چودھری منظور احمد نے کہا کہ انتظامیہ کیس کو خراب کرنا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے، بے گناہوں کو نہ اُٹھایا جائے۔