Thursday, March 28, 2024

پی آئی اے، اسٹیل مل اور ریڈیو پاکستان کو تباہ کر دیا گیا ، فواد چودھری

پی آئی اے، اسٹیل مل اور ریڈیو پاکستان کو تباہ کر دیا گیا ، فواد چودھری
September 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ  اسٹیل ملز، پی آئی اے اور پی ٹی وی کو تباہ کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں فواد چودھری اور اپوزیشن آمنے سامنے  آ گئیں۔ وزیر اطلاعات فوادچودھری کی نوکریوں کے حوالے سے ٹویٹ پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوکریاں دینا جرم ہے تو انہیں پھانسی پر چڑھا دیا جائے۔ خورشید شاہ کے بعد وزیر اطلاعات  فواد چودھری  بولے اور خوب بولے ۔ دھواں دار خطاب میں اپوزیشن  کو کھری کھری سنا دیں۔ فواد چودھری  نے کہا  پیپلز پارٹی نے اسٹیل ملز، پی آئی اے اور پی ٹی وی کو تباہ کر دیا۔ فواد چودھری کے بیان کے  دوران اپوزیشن  واک آؤٹ کر گئی اور وزیر اطلاعات سے معافی کا مطالبہ کیا۔ وزیر اطلاعات کے معافی مانگنے کے بعد اپوزیشن ایوان میں واپس آئے۔ پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیراطلاعات کے خلاف تحریک استحقاق  بھی جمع کروادی جس کے بعد فواد چودھری نے اپنے سخت الفاظ پر معذرت کر لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی  سے حذف کردیے۔