Friday, April 26, 2024

پیپلز پارٹی نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کے آرڈیننس کو آئین پر حملہ قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کے آرڈیننس کو آئین پر حملہ قرار دیدیا
February 7, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کے آرڈیننس کوآئین پر حملہ قرار دیدیا ۔ شیری رحمان اور رضا ربانی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا صدارتی آرڈیننس آئین اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کو آرڈیننس فیکٹری بنا رہی ہے۔ آرڈیننس جاری کرکے آئینی بحران پیدا کردیا گیا۔ ہم ہر سطح پر انہیں چیلنج کریں گے، یہ خود ہی ایکسپوز ہوں گے۔

رضاربانی بولے کہ آرڈیننس کی مدت 120 دن ہے، آپ کیا مذاق کر رہے ہیں۔ آرڈیننس لا کر سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کیسی کابینہ ہے جو آئین و قانون کے ساتھ کھیل رہی ہے۔