Friday, April 19, 2024

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے اسکروٹنی کمیٹی کے اختیار پر اعتراض کر دیا

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے اسکروٹنی کمیٹی کے اختیار پر اعتراض کر دیا
December 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے اسکروٹنی کمیٹی کے اختیار پر اعتراض کر دیا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہم سے مقامی فنڈز کی تفصیل نہیں مانگ سکتا۔ مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسلم لیگ ن کے خلاف تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن ڈونرز کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کر سکی اور مہلت مانگ لی۔ درخواستگزار فرخ حبیب نے کہا اربوں روپے کی چوری کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے ایک اور درخواست دائر کرنے کا بھی اعلان کر دیا جبکہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے اختیار پر اعتراض کر دیا ۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے الیکشن کمیشن ہم سے مقامی فنڈنگ کی تفصیل نہیں مانگ سکتی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس میڈیا کے لیے اوپن کیا جائے کیونکہ درخواستگزار اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وکلاء کو دوبارہ 11 دسمبر کو طلب کر لیا۔