Wednesday, April 24, 2024

پیپلز پارٹی لیاری کے گڑھ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

پیپلز پارٹی لیاری کے گڑھ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان
July 8, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی لیاری کے گڑھ میں بنیادی سہولتوں کا شدید فقدان ہے۔ پانی کی عدم  فراہمی اور بجلی  کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے دو دو ہاتھ کرنے والے لیاری نیاآباد کے مکینوں کا سیوریج  کے گندے پانی نے بھی جینا دوبھر کر دیا۔ پیپلزپارٹی کا سیاسی گڑھ لیاری میں موجود نیا آباد مارکیٹ جہاں پہلے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسائل تو تھے ہی مگر اب گٹروں سے ابلتے سیوریج کے پانی نے یہاں بسنے اور کاروبار کرنے والوں کو اذیت  میں مبتلا کر دیاہے ۔ لیاری نیا آباد میں موجود مسائل  اور یہاں سے منتخب نمائندوں عدم توجہی سے علاقہ مکین مایوس نظر آتے ہیں۔ نیا آباد مارکیٹ کے تاجر بھی کسی مسیحا کے منتظر ہیں، کہتے ہیں سیوریج کے بدترین نظام کے باعث ان کا کاروبار شدید متاثر ہے۔ لیاری والے کہتے ہیں لیاری  کو اپنا کہنے والوں نے ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا اس بار انتخابات میں اپنے ووٹ سے تبدیلی لائیں گے ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں  سیاسی جماعتیں یہاں آکر اپنی سیاست چمکاتی ہیں عوام کے مسائل حل کرنے  کے لیے عملی طور پر کوئی کام نہیں کرتا۔