Sunday, September 8, 2024

پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے،نوازشریف کے نہیں،بلاول بھٹوزرداری

پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے،نوازشریف کے نہیں،بلاول بھٹوزرداری
August 13, 2017

چنیوٹ (92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا نوازشریف کا نہیں ۔اُنہوں نے چودھری نثار کے وزارت چھوڑنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے روانگی سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نشانے پر رکھا اور کہا کہ نوازشریف اب ڈرامے کر کے اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے نوازشریف کے ساتھ نہیں وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہےملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے واضح کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا ورنہ کوئٹہ جیسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں ۔پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے ۔حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔