Wednesday, April 24, 2024

پیپلز پارٹی جتنا بھی اچھا کام کرلے، وفاقی حکومت صرف تنقید کرے گی ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی جتنا بھی اچھا کام کرلے، وفاقی حکومت صرف تنقید کرے گی ، بلاول بھٹو
April 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی جتنا بھی اچھا کام کرلے، وفاقی حکومت صرف تنقید کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان صوبوں سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملکی قیادت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قومی بحران میں مشکل فیصلے لے۔ عمران خان کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ چندہ اکٹھا کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ملک میں اس وقت صرف سیاست کھیلی جا رہی ہے..جہاں کام ہو رہا ہے اس پر تنقید ہوتی ہے اور جہاں کام نہیں ہو رہا اس پر کوئی سوال تک نہیں پوچھا جاتا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم صوبوں کو اختیار دیتی ہے لیکن وفاقی حکومت کو راہ فرار نہیں دیتی۔ قومی سطح پر پالیسی بنانے کی ذمہ داری وفاق کی ہی ہے اور اس وقت وہاں قیادت کا فقدان ہے۔ انہوں  نے کہا کہ یہ زیادتی ہے کہ جب وفاق سندھ کے اسپتال چھیننا چاہتا ہے تو اٹھارویں ترمیم نظر نہیں آتی لیکن جب پوری دنیا میں کورونا کی وبا پھوٹی ہے اور ملک میں جنگ کی سی صورتحال ہے تو اِس وقت اٹھارویں ترمیم کی بات کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا تو پھر ملک میں  وفاقی ہیلتھ سیکریٹری کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا جب سیلاب آتا ہے تو کوئی ایک صوبہ متاثر نہیں ہوتا۔