Saturday, April 20, 2024

پیپلز پارٹی تیس مئی کو اسلام آباد سے میرپور تک ریلی نکالے گی

پیپلز پارٹی تیس مئی کو اسلام آباد سے میرپور تک ریلی نکالے گی
May 25, 2016

 اسلام آباد (92 نیوز) – بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا محاذ گرم کرنے کی تیاریاں کر لیں، چئیرمین پیپلز پارٹی تیس مئی کو اسلام آباد سے میرپورتک ریلی نکالیں گے جہاں وہ انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو اپنے والد سابق صدر آصف زرداری سے رہنمائی لے کر آئندہ چند روز میں دبئی سے کراچی پہنچیں گے جس کے بعد وہ جڑواں شہروں کے لیے روانہ ہوں گے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی پہلی مرتبہ جی ٹی روڈ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں نکلیں گے اسلام آباد سے ریلی کا آغاز ہو گا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر قائدین بلاول کے بھی ان کے ہمراہ ہوں گے راولپنڈی میں ان کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

بلاول راولپنڈی سے دینہ اور میرپور تک میدان سجائیں گے، راستے میں روات اور گوجرخان میں بھی انھیں ویلکم کیا جائے گا

دینہ سے بلاول سڑک کے راستے آزاد کشمیر میں داخل ہوں گے جہاں وہ میرپور میں انتخابی جلسے

 سے خطاب کریں گےدو دہایوں بعد پیپلز پارٹی کے کوئی قائد جی ٹی روڈ پر عوامی مہم میں شریک ہو رہے ہیں۔