Thursday, March 28, 2024

پیپلز پارٹی بھٹو اور بی بی کی مزارات کے طفیل چل رہی ہے: فیصل سبزواری

پیپلز پارٹی بھٹو اور بی بی کی مزارات کے طفیل چل رہی ہے: فیصل سبزواری
March 12, 2017
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کو کھری کھری سنادیں  فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ  پیپلز پارٹی بھٹو اور بی بی کے مزارات کے طفیل چل رہی ہےمگر یہ حکومت اتنی بے شرم ہے کہ بینظیر بھٹو کے نام پر بنے پارک سے بھی کمیشن کھاگئے ۔ ہماری کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والے نو سو ارب روپے سے پورے صوبے میں ایک ماڈل یوسی تک نہ بناسکے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے سندھ حکومت پر تاک تاک کر نشانے لگائے کہنے لگے سندھ سیکرٹریٹ کو کمیشن ایجنٹ کا دفتر بنادیا گیا ۔ کے ڈی اے اور ایس بی سی اے ڈاکو اڈے بن چکے ہیں میئر کو کارکردگی یاد دلانے والوں نے تین روز میں شہر صاف کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ فیصل سبزواری  نے کہا کہ سندھ حکومت اب پارکوں پر قبضہ کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پیپلز پارٹی کے لیے سوتیلا ہے لیاقت آباد ناظم آباد کو چھوڑیں انہوں نے تو لیاری کو بھی نوچا ہے ۔ جہاں سے بینظیر منتخب ہوتی تھیں وہاں سے گینگسٹرز کو منتخب کرایا گیا ۔