Friday, March 29, 2024

پیپلز پارٹی اور کشمیر کا رشتہ صرف سیاست کا نہیں 5 نسلوں کا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی اور کشمیر کا رشتہ صرف سیاست کا نہیں 5 نسلوں کا ہے، بلاول بھٹو
June 25, 2021

ڈڈیال (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کو لاوارث نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کا رشتہ صرف سیاست کا نہیں 5 نسلوں کا ہے۔ 

ڈڈیال میں ریلی سے خطاب میں بولے کہ کہا کہ کشمیریوں سے رشتے استوار کرنے آئے ہیں، کشمیریوں کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس، ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا، پیپلز پارٹی منتخب ہو کر عمران خان اور مودی کو بھگا دے گی اور آپ کو اس پی ٹی آئی، ایم ایف سے نجات دلائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا، کشمیریوں کے ساتھ حکومت کا رویہ قبول نہیں، کشمیر کے عوام ایک دفعہ پھر ہمارا ساتھ دیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہم کشمیر کی سرزمین پرہیں۔ پی پی دور میں کشمیرمیں جوکام ہوا وہ کسی دور میں نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری دھنہ گئے، کشمیری رہنماء مطلوب انقلابی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، بلاول بھٹو فاتحہ خوانی کے بعد کوٹلی کیلئے روانہ ہو گئے۔