Saturday, April 27, 2024

پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت رہی ہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت رہی ہیں، خورشید شاہ
March 9, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت رہی ہیں۔ مقابلے کے بعد اپوزیشن جیت گئی تو میاں صاحب کے آنے والے دنوں کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما  نے کہا کہ  حکومت کو اعتماد نہیں کہ وہ یقینی طور پر چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت  جائے گی ۔ یہ میاں نواز شریف کے تدبر کا امتحان ہے، ایسی صورتحال میں حکومت کو اتفاق رائے کی طرف جانا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کے پاس پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی آگے بڑھانے کا اچھا موقع ہے۔میاں صاحب کو حزب اختلاف کے ساتھ بیٹھ کر اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانا چاہیے۔