Sunday, September 8, 2024

پیپلز پارٹی انہیں قتل کروانا چاہتی تھی اس لئے پارٹی چھوڑدی : نبیل گبول

پیپلز پارٹی انہیں قتل کروانا چاہتی تھی اس لئے پارٹی چھوڑدی : نبیل گبول
March 22, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی میں پھوٹ پڑگئی نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ پیپلزپارٹی انہیں قتل کرواناچاہتی تھی اس لئے انہوں نے پیپلزپارٹی کوچھوڑا فیصل رضاعابدی نے بھی نبیل گبول کے دعویٰ کی تائید کردی ۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹونیوزکے پروگرام جواب چاہیے  میں ڈاکٹردانش سے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم جمیل الزمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے انہیں سندھ کی وزارت اعلیٰ نہ دی تووہ گرینڈالائنس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ شاہ محمودقریشی سمیت بارہ اہم رہنمابھی گرینڈالائنس میں شامل ہوجائینگے۔ پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے انکشاف کیاکہ وہ پیپلزپارٹی نہ چھوڑتے توانہیں قتل کروادیاجاتا۔ فیصل رضاعابدی نے نبیل گبول کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ نبیل گبول پارٹی نہ چھوڑتے توعزیربلوچ سے قتل کروایا جاسکتا تھا۔