Saturday, April 27, 2024

پیپلز پارٹی آج ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے ، فواد چوہدری

پیپلز پارٹی آج ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے ، فواد چوہدری
March 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے پیپلز پارٹی آج ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے۔ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات ‏کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ فواد چوہدری نے وزیر اعظم کو وزارت اطلاعات کی کارکردگی ‏سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا پیپلزپارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر ‏دے۔ پیپلز پارٹی پنجاب بلوچستان ‏اور خیبراپختونخوا کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیشکش سے متعلق  وزیر اطلاعات نے کہا میاں صاحب دل کے مریض ‏ہیں۔ سندھ میں علاج کی پیشکش نہ کی جائے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج ‏نواز شریف برداشت نہیں کر پائیں گے۔