Tuesday, April 16, 2024

پیپلز پارٹی آج ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
December 15, 2017

ملتان (92 نیوز) پیپلز پارٹی آج قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری دوپہر دو بجے کے بعد جلسہ گاہ میں پہنچیں گے۔
جلسہ کی سکیورٹی کے لئے اٹھارہ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔