پیپلز پارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
بنوں (92 نیوز) پیپلز پارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بنوں سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے ۔
جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں ، کرسیاں لگا دی گئیں ہیں ۔ جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں ، پوسڑز اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے ۔ اسٹیج بھی تیار کر دیا گیا ہے ۔
ادھر مقامی انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامقت بھی مکمل کر لئے ہیں ۔ پرجوش کارکنان جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔