Friday, April 19, 2024

پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم کا دورہ پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم کا دورہ پاکستان
June 23, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پیپلز لبریشن آرمی ، 10 رکنی میڈیکل ٹیم ، دورہ ، پاکستان آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم نے آرمی چیف سے ٹیم کی میجر جنرل ڈاکٹر ژو فیہو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے انسداد کورونا اقدامات میں چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا۔