Wednesday, May 1, 2024

پیپرروبوٹ نے برطانوی ہاؤس آٖ کامل کی کمیٹی میں پیش ہوکر تاریخ رقم کردی

پیپرروبوٹ نے برطانوی ہاؤس آٖ کامل کی کمیٹی میں پیش ہوکر تاریخ رقم کردی
October 16, 2018
لندن ( 92 نیوز) ٹیکنالوجی میں روز بروزجدت کے نئے دروازے کھل رہے ہیں، پیپر نامی روبوٹ نے برطانوی ہاؤس آف کامن کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی ، پیپر نے ایم پیز کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر نہ صرف بیان ریکارڈ کرایا بلکہ سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ ہاؤس آف کامن کی ایجوکیشن کمیٹی کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ، پہلی بار کسی رپورٹ نے عوامی نمائندوں کے سامنے معاشرے میں ٹیکنالوجی کے مستقبل پر لیکچردیا اور مباحثے میں حصہ لیا ۔ پیپر نامی رپورٹ کومڈل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہےجسے فورتھ انڈسٹریل ریوولوشن کے موضوع پر لیکچر دینے کے لئے خصوصی طور پر ہاؤس آف کامن میں مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس کے آغاز پر کمیٹی کے چئیرمین رابرٹ ہافون نے کہاکہ پیپر اپنا تعارف کرائے ، پیپر نے شکریہ کے ساتھ بات کا آغاز کیااور اس نے بتایا کہ وہ مڈل سیکس یونیورسٹی کا رہائشی ہے۔ پیپر نامی رپورٹ نے پھر اپنی تخلیق کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسے خاص طور پر بزرگوں کی مدد کے لئے بنایا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پیپر نے کمیٹی کو بتایا کہ ربوٹ انسان کی جگہ لینے کے لئے نہیں بلکہ انسان کی مدد کے لئے تیار کئے جارہے ہیں ۔