Wednesday, April 24, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول پانچ روپے لٹر مہنگا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول پانچ روپے لٹر مہنگا ہو گیا
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول پانچ روپے لٹر مہنگا ہو گیا۔ قیمت سمری میں تجویز سے چار روپے زیادہ بڑھا دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔