Thursday, April 25, 2024

پینٹنگ نمائش کے ذریعے محفوظ پشاور کا اظہار

پینٹنگ نمائش کے ذریعے محفوظ پشاور کا اظہار
December 2, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءنے آرمی پبلک سکول واقعہ کو ایک سال گزر جانے کے بعد محفوظ پشاور کا تاثر دینے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت نمائش کا اہتمام کیا مگر آرٹ کی اہمیت سے نا آشنا وزراءمیں سے کسی نے بھی بھول کر نمائش کا رخ نہیں کیا۔ کہتے ہیں ایک تصویر ہزار الفاظ کی کہانی بیان کرنے کے لئے کافی ہے۔ پشاور میں امن کی بحالی کی تصویر کشی پینٹنگ کے ذریعے کی گئی تو شہروں میں نئی امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ پینٹنگز کی نمائش کا اہتمام طلباءاور طالبات نے اپنی جیب سے کر کے امن کی بحالی کی کوششوں میں اپنا حصہ تو ڈال دیا مگر حوصلہ افزائی کے لئے کسی وزیر نے آنے تک کی زحمت گوارا نہیں کی۔ یونیورسٹی کے طلباءنے خطاطی، ثقافت، آلات موسیقی اور پشاور کی عظمت رفتہ سے متعلق فن پارے نمائش میں رکھ کر یہ تاثر دیا کہ آرمی پبلک سکول کے واقعے کو ایک سال مکمل ہونے کو کے بعد اب پشاور پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔ نمائش کے ذریعے جہاں محفوظ پشاور کا تاثر دینے کی کوشش کی وہاں طلبہ کو ٹیلنٹ دکھانے کا بھی موقع ملا۔