Friday, April 19, 2024

پینٹاگون کی ڈرون حملہ میں جاں بحق افغان شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ کی پیشکش

پینٹاگون کی ڈرون حملہ میں جاں بحق افغان شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ کی پیشکش
October 16, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) پینٹاگون کی ڈرون حملہ میں جاں بحق ہونے والے افغان شہریوں کے لواحقین کومعاوضہ کی پیشکش کردی۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق افغان شہریوں کے لواحقین کی امریکا منتقلی میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

29 اگست کو کابل میں امریکی فوج نے ایک گاڑی کو نشا نہ بنایا، جس میں 10 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔