Friday, April 26, 2024

پینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی کارروائیاں غلط ہونیکا اعتراف

پینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی کارروائیاں غلط ہونیکا اعتراف
December 20, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی کارروائیاں غلط ہونے کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی کارروائیاں غلط تھیں۔  پینٹاگون کی دستاویزات میں ناقص انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعتراف کیا گیا کہ غلط اطلاعات پربچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو مار دیا گیا۔ ترجمان سینٹ کام کیپٹن بِل اربن کا کہنا ہے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں۔