Sunday, September 8, 2024

پینٹاگون نے غیرفوجی مشن کےلیے امریکاپرجاسوس   طیارے اڑنے  کاانکشاف کردیا

پینٹاگون نے غیرفوجی مشن کےلیے امریکاپرجاسوس   طیارے اڑنے  کاانکشاف کردیا
March 10, 2016
  واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)پینٹاگون نے انکشاف کیاہے گزشتہ ایک دہائی کے دوران خفیہ ڈرون طیارے امریکاپرپروازکرتے رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پینٹاگون نے غیرفوجی مشن کےلیے امریکاپرجاسوس   طیارے اڑنے  کاانکشاف کیاہےپینٹاگون کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ  ڈرون  کی پروازیں بہت کم لیکن  قانونی تھیں طیاروں نے2006سے 2015تک 20پروازیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے امریکا  میں ملٹری ڈرون کی پروازوں کےمعاملے کوسنجیدگی سے لیا۔ دوہزارتیرہ میں  ایف بی آئی کے ڈائریکٹررابرٹ مولرنے کانگریس کے سامنے  امریکا میں ڈرون کی پروازں کاانکشاف کیاتھاتاہم انہوں نے واضح کیاتھا کہ ڈرون  کی پروازیں بہت کم ہیں امریکا میں ڈرون  کی پرواز سے متعلق  رپورٹ کوبیس مارچ دوہزارپندرہ کومکمل کرلیاگیاتھاتاہم اسے اب  جاری کیاگیاہے۔