Sunday, September 8, 2024

پینٹا گون نے روسی ہیکرز کے حملے کے بعد جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا ای میل سسٹم دو ہفتوں کے لیے بند کردیا

پینٹا گون نے روسی ہیکرز کے حملے کے بعد جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا ای میل سسٹم دو ہفتوں کے لیے بند کردیا
August 7, 2015
پینٹاگوں (ویب ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے روسی ہیکرز کے حملے کے بعد جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا ای میل سسٹم دو ہفتوں کے لیے بند کردیا ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق روسی ہیکرز نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ای میل سسٹم تک رسائی حاصل کرلی  یہ واضح نہیں ہے کہ ہیکرز کو روسی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی یا نہیں ۔ ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہےکہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے کا عمل جاری ہے ۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا ای میل نیٹ ورک بند کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ای میل سسٹم کی جلد از جلد بحالی پینٹا گون کی اولین ترجیح ہے۔ hachk