Thursday, April 25, 2024

پینسٹھ کی جنگ توبھارت کبھی نہیں بھولےگا لیکن امتیاز بھٹی کا نام بھی اس کیلئے ڈراونا خواب بنا ہوا ہے

پینسٹھ کی جنگ توبھارت کبھی نہیں بھولےگا لیکن امتیاز بھٹی کا نام بھی اس کیلئے ڈراونا خواب بنا ہوا ہے
September 6, 2016
سرگودھا(92نیوز)پینسٹھ کی جنگ تو  بھارت کبھی نہیں بھولے گا  اور نہ ہی  سرگودھا کے شاہین امتیاز احمد بھٹی کو جنہوں نے  بھارتی فضائیہ کے یکے بعد دیگرے چار طیاروں کے پرخچے اڑا دیئے۔ تفصیلات کےمطابق  ایئر کموڈور ریٹائرڈ امتیاز احمد بھٹی ان جانبازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 1965 کی جنگ میں پاک سرزمین پر پڑنے والی دشمن کی میلی آنکھ پھوڑ کر رکھ دی قہر بن کر برسنے والے اس سرفروش نے چھمب سیکٹر میں سکواڈرن لیڈر رفیقی کے ساتھ ملکر دشمن کے چار طیارے مار گرائے۔ امتیاز احمد بھٹی ایم ایم عالم کے ساتھ اس تاریخی معرکے میں بھی شامل تھے جب انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں انڈیا کے پانچ طیاروں کو دھول چٹا دی اور عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا۔ ایئر فورس کے جانباز پائلٹس نے نہ صرف کئی بھارتی حملے پسپا کیے بلکہ دشمن کے گھر میں گھس کر کئی اڈے بھی تباہ کر ڈالے۔ ایئر کموڈور امتیاز احمد بھٹی ایسے جانباز ہوا باز تھے جہنوں نے ایم ایم عالم کے ساتھ ملکر بھارتی سورماوں کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام فخر سے اونچا کیا پاکستانی قوم آج بھی انکی احسان مند ہے۔