Wednesday, April 24, 2024

پینتیس کروڑ کا بنگلہ ،جو ڈھونڈے  لے اسی کا،اسد قیصر کی پیشکش

پینتیس کروڑ کا بنگلہ ،جو ڈھونڈے  لے اسی کا،اسد قیصر کی پیشکش
March 18, 2017
  پشاور(92نیوز)35کروڑ کا بنگلہ کہا ں ہے؟؟جو ڈھونڈے گا اسے وہی بنگلہ انعام میں ملے گا ایسی پیشکش خود اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سد قیصر نے کردی کہتے ہیں کسی کو نوکری دلائی نہ نیب نے رابطہ کیا  نور جہاں نامی خاتون سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ الزامات ثابت ہوئے تو وہ سیاست چھوڑ دینگے۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پریس کانفرنس کے دوران تمام الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نےکہا  کہ بنی گالہ جس 35کنال بنگلے کا ذکر کیا جارہا ہے وہ 5کنال 11مرلے جگہ ہے جو 2009ءمیں خریدی کہتے ہیں وہ گاﺅں میں آبائی گھر میں رہتے ہیں بنگلہ ڈھونڈنے والے کو وہی بنگلہ تحفے میں دے دینگے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی یہاں موجودگی ثابت کرتی ہے کہ ان کا سپیکر صاف ہےجس نے الزام لگائے اسے سزا ضرور ملے گی۔ اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپر ایک گمنام خط ان سے متعلق گردش کررہا ہے اس حوالے سے نیب نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا وہ سالانہ 11لاکھ سالانہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔