Saturday, April 27, 2024

پینتیس پنکچرز کی بات کرنےوالوں کو عقل ہے نہ موت !!! دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ عوام پر رحم کریں: عابد شیرعلی

پینتیس پنکچرز کی بات کرنےوالوں کو عقل ہے نہ موت !!! دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ عوام پر رحم کریں: عابد شیرعلی
July 11, 2015
فیصل آباد (92نیوز) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی آج پھر سیاسی مخالفین پر برس پڑے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، 35پنکچر کی بات کرنے والوں کو عقل ہے نہ موت۔ عابد شیر علی نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنا نام خادم اعلی رکھا ہوا ہے۔ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ لوگوں پر رحم کریں، لوگوں نے انہیں خدمت کے لیے ووٹ دیے تھے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ دوہزار سترہ سے پہلے فیصل آباد کو میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔