Thursday, March 28, 2024

پینتالیس منٹ کے خراب کھیل نے ایونٹ سے باہر نکال دیا، کوہلی

پینتالیس منٹ کے خراب کھیل نے ایونٹ سے باہر نکال دیا، کوہلی
July 11, 2019
مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پینتالیس منٹ  کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ میچ کا پہلا ہاف بہت اچھا رہا، ہم نے نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آوٹ کیا لیکن 45 منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جتنا ٹوٹل بنایا وہ کسی بھی وکٹ پر ہو سکتا تھا، میچ کا سارا کریڈٹ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کو جاتا ہے ۔ فاتح ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ راونڈ میچز میں ہم مشکل میں رہے اب فائنل کھیلنے جا رہے ہیں، پچ بہت مشکل تھی اور ہمارا ٹارگٹ 240،250 تک ٹوٹل بنانا تھا، دھونی اور جدیجہ نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔