Monday, September 16, 2024

پیمرا کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیلے گا ،تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں گے : چیئرمین پیمرا

پیمرا کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیلے گا ،تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں گے : چیئرمین پیمرا
February 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ اب پیمرا کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیلے گا تما م ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں گےخلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی نیوز چینلز کی ریٹنگ کا حل بھی نکال لیا ہے چیئرمین پیمرا نےملک میں  کیبلز ڈیجیٹیلائزیشن  منصوبے کا افتتاح بھی کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کیبلز آپریٹرزکے ہمراہ مشترکہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ اب تمام ٹی وی چینلز کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرنا ہوگی  خلاف ورزی پر بلاتفریق ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ستمبرکے آخر تک ڈیجیٹیلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے اقدامات سے اب چینلز کو ریٹنگ کے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے  چیئرمین پیمرا کے اقدامات کو حوصلہ افزا قرار دیا ۔ابصار عالم نے کہا کہ  پیمرا کے  ضا بطہ اخلاق پر عملدرآمد اور چینلز کے مسائل کے حوالے سے جلد پی بی اے کا اجلاس بلایا جائے گا ۔