Saturday, May 11, 2024

پیمرا نے تمام چینلز پر کالعدم تحریک لبیک کی کوریج پر پابندی عائد کردی

پیمرا نے تمام چینلز پر کالعدم تحریک لبیک کی کوریج پر پابندی عائد کردی
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پیمرا نے تمام چینلز پر کالعدم تحریک لبیک کی کوریج پابندی عائد کردی۔

پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کو مراسلہ جاری کردیا۔ پیمرا نے مراسلے میں وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کا بھی حوالہ دیا۔ پیمرا کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا۔ تمام چینلز کالعدم تحریک لبیک کی کوریج بند کردیں۔