Friday, May 3, 2024

پیلمائرا کے قدیم کھنڈرات میں روسی دھنیں گونجیں گی

پیلمائرا کے قدیم کھنڈرات میں روسی دھنیں گونجیں گی
May 7, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) معروف روسی موسیقار نے شام کے قدیم ترین شہر پیلمائرا میں میوزیکل پروگرام کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ میوزیکل پروگرام پیلمائرا کے رومن تھیٹر میں ہو گا۔ روسی موسیقار والیری جیرجیو اپنے آرکیسٹرا کے ساتھ میوزیکل پروگرام میں پرفارم کریں گے۔ خیال رہے کہ والیری جیرجیو روسی صدر پیوٹن کے حمایتیوں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ سینٹ پیٹرزبرگ میں میرنکسی تھیٹر کے آرٹسٹک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ پیلمائرا شام کا قدیم ترین شہر ہے جس کے کھنڈرات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ پیلمائرا پر شدت پسند تنظیم کا قبضہ چھڑانے کے بعد میوزیکل پروگرام کے انعقاد کا مقصد امن کی کوششوں کا فروغ ہے۔