Thursday, April 18, 2024

پیشی کیلئے آنکھوں پر کالی پٹیاں عامر خان کی عدالت کو شکایت

پیشی کیلئے آنکھوں پر کالی پٹیاں عامر خان کی عدالت کو شکایت
March 13, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)تین روز قبل کراچی میں ایم کیو ایم کے ہیڈآفس نائن زیرو پر رینجرز کی طرف سے مارے گئے چھاپے میں گرفتار افراد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے مناظر کی کچھ تصویر کشی اس طرح ہوئی۔ بدھ کی صبح پانچ بجے رینجرز نے نائن زیرو کا گھیراؤ کیا،دو گھنٹے کے آپریشن میں فیصل موٹا سمیت کئی سزا یافتہ اشتہاری ہاتھ آئے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کرکے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی توقانون نے اپنا راستہ اپنایا۔ عامر خان اور دیگر مطلوب افراد کو گرفتار کرکے لے گئےجمعرات بارہ مارچ کوعامر خان اور  ستائیس گرفتارساتھیوں کو ریمانڈ کیلئے عدالت لایا گیا۔ آنکھوں پر پٹیاں اورہتھکڑیاں لگانے پرعامر خان نے عدالت سے شکایت کی تو عدالت نے یہ کہہ کر چپ کرا دیا کہ بھٹو کے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔ عدالت نےعامر خان سمیت تمام ملزموں کو نوے دن کیلئےرینجرز کے حوالے کر دیا۔ پھر تیرہ مارچ کواشتہاری فیصل موٹا اورستاون ساتھیوں کو ہتھکڑیوں میں آنکھوں پر کالی پٹیوں کے ساتھ قطار بنا کرعدالت لایا گیاتو فیصل موٹا اورچند ملزموں کے ساتھ رعایت کےطورپرپٹیاں نہ باندھی گئیں۔ اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات تھےعدالت نے ریمانڈ کی درخواست مان لی۔ رینجرز اور پولیس ملزموں اور مجرموں کو ساتھ لے گئی۔