Friday, April 26, 2024

پیشی سے ایک روز پہلے ڈاکٹر عاصم کیس کا سرکاری وکیل تبدیل

پیشی سے ایک روز پہلے ڈاکٹر عاصم کیس کا سرکاری وکیل تبدیل
December 20, 2015
کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کو معصوم قرار دلوانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ حکومت سندھ نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم کے کیس کا اسپیشل پبلک پراسکیوٹر تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کر دیا جس کے بعد سینئر وکیل نثار درانی کو نیا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت کل ہو گی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بےگناہ قرار دینے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔