Thursday, April 18, 2024

پیشہ ور ماڈل ہوں، کسی شخصیت سے تعلق نہیں!!! ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27جولائی تک توسیع

پیشہ ور ماڈل ہوں، کسی شخصیت سے تعلق نہیں!!! ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27جولائی تک توسیع
July 13, 2015
راولپنڈی (92نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی آج کسٹم کورٹ میں پیش ہوئیں۔ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی نے اس بات کی تردید کی کہ وہ کتاب لکھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک پیشہ ور ماڈل ہوں، میرا کسی بھی شخصیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتی، کیس خراب ہو گا۔