Thursday, March 28, 2024

پیشگی اطلاع کے باوجودبھارتی فوج کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ

پیشگی اطلاع کے باوجودبھارتی فوج کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ
September 30, 2018
مظفر آباد ( 92 نیوز)سرجیکل اسٹرائیک کی دعوےدار بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ عروج پر پہنچ چکی ہے ، پیشگی اطلاع کے باوجود وزیراعظم آزاد کشمیر کے سول ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی ۔ بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، سرجیکل سٹرائیک کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ پکڑاگیا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر قرار دیدیا، بھارتی میڈیا کو بھی  بے سرو پا پروپیگنڈے پر منہ کی کھانی پڑی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر گاؤں تروڑی میں کنٹرول لائن کے انتہائی قریب سفر کر رہے تھے کہ پائلٹ طے شدہ حد سے معمولی آگے چلا گیا ۔ بوکھلائی انڈین فوج اور میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسے پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بنا دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر قریبی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لئے گئے تھے۔ ہیلی کاپٹر پر بھارتی پوسٹ سے فائرنگ کی گئی تاہم ہیلی کاپٹر بحفاظت حویلی اُترگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے نزدیک کسی فوجی ہیلی کاپٹر کی پرواز پر دوطرفہ افواج پیشگی اطلاع دیتی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر ایل او سی پر تروڑی گاؤں میں عزیز کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے  کہ بھارتی افواج نے ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی جس پر پائلٹ نےہیلی کاپٹربحفاظت اتار لیا۔ دوسری جانب ماضی کی طرح بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے  سول ہیلی کاپٹرکو فوجی ہیلی کاپٹر قرار دیدیا۔