Thursday, May 9, 2024

پیسے،قبضے اور لوٹ مار کی سیاست کا وقت اب ختم ہوچکا ہے،شہزاد اکبر

پیسے،قبضے اور لوٹ مار کی سیاست کا وقت اب ختم ہوچکا ہے،شہزاد اکبر
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ جہاں جہاں سرکاری املاک پر قبضہ ہے اسے واپس لینا ہے،عمران خان ان کے کیسز کبھی بھی بند نہیں کریں گے، پیسے،قبضے اور لوٹ مار کی سیاست کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔

مشیرداخلہ و احتساب قبضہ  کی  زمینوں کا ریکارڈ منظر عام پر لے آئے، کہا کہ  مسلم لیگ ن کے 36 لوگوں سے 24ارب روپے کی زمین واگزار کرائی گئی،  ڈیڑھ ارب مالیت کی زمین کھوکھر برادران سے واگزار کرائی گئی، چودھری تنویر سے 7کروڑ کی بے نامی پراپرٹی واگزار کرائی گئی۔ ن لیگ کے سابق ایم پی اے احسان اللہ باجوہ سے سوا ارب کی سرکاری زمین واگزار کرائی، خرم دستگیر سے زمین واگزار کرا کر وہاں پارک بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دانیال عزیز سے ڈھائی ارب روپے کی زمین واگزار کرائی گئی،ایک صاحب اعجاز احمد 1732کنال کی زمین پر قابض ہیں،مائزہ حمید کے شوہر سے 70 ایکڑ زمین اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی واگزار کرائی، اپوزیشن تصویر بنارہی ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رونا دھونا اپنے بچاؤ کیلئے کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے ان کیلئے سیسلین مافیا کا لفظ استعمال کیا تھا۔