Saturday, April 20, 2024

پیسکو نے سرکاری نا دہندگان کی فہرست جاری کردی

پیسکو نے سرکاری نا دہندگان کی فہرست جاری کردی
December 24, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سرکاری نا دہندہ گان کی فہرست جاری کر دی گئی ۔ فہرست میں آزادکشمیر الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ 17 ارب روپے بقایاجات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی، گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس بھی فہرست میں شامل ہیں ۔
لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں ناکامی کی طرح پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سرکاری محکموں سے بھی اربوں روپے کی ریکوری نہ کر سکی ۔
آزاد کشمیر الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ پسیکو کا 17 ارب روپے کا ناد ہندہ ہے ۔ فاٹا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ذمے 31 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، سیفران 7 کروڑ روپے، پولیٹکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی سوا کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔
نادہندگان میں گورنر ہاؤس، خیبر پختونخوا اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی شامل ہے جنہوں نے پیسکو کے ایک ملین روپے ابھی دینے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے سرکاری سکول، اسپتال اور نجی یونیورسٹیاں بھی ایک ملین روپے سے زائد نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔
پیسکو کے ترجمان کے مطابق حکام کو نوٹسز جا ری کر دیے گئے ہیں ۔