Saturday, April 20, 2024

پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ختم ہونے سے پہلے ہی ٹرافی پر سوئٹزرلینڈ نے قبضہ جما لیا

پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ختم ہونے سے پہلے ہی ٹرافی پر سوئٹزرلینڈ نے قبضہ جما لیا
March 19, 2017
انڈین ویلز (ویب ڈیسک)پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ختم ہونے سے پہلے ہی ٹرافی پر سوئٹزرلینڈ نے قبضہ جما لیا۔ امریکا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ایونٹ کا فائنل راجر فیڈرر اور سٹانسلاس وارنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں سوئس کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی جیتا، ٹرافی سوئٹزرلینڈ پہنچ جائے گی۔ سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے امریکا کے جیک ساک کو سٹریٹ سیٹس میں چھے ایک اور سات چھے سے شکست دی جبکہ  پہلی بار انڈین ویلز کے فائنل میں پہنچنے والے وارنکا نے سپین کے پیبلو کارینو بسٹا کو ہرایا۔