Sunday, May 5, 2024

پیرپگارا کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان سے ملاقات ،گلے شکوے دورکئے

پیرپگارا کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان سے ملاقات ،گلے شکوے دورکئے
November 25, 2016

 کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کی سیاسی تناہی دور ہونے لگی ہے حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کے لئے عامر خان کے گھر پہنچ گئے گلے شکوئے دور کئے اور سندھ کی بہتری کے لئے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کےمطابق بانی ایم کیوایم سے لاتعلقی کے بعدسیاسی تنہائی کا شکار نظر آنیوالی ایم کیوایم پاکستان کو آکسیجن مل گئی ۔

پہلی بار فنکشنل لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارا خود پہنچے ایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان کے گھر بند کمرے میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات کی۔  پیر صاحب بولے کہ سرحد پر جوحالات ہیں اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک چھت تلے جمع ہوکر فوج کا ساتھ دینا ہوگا ۔

ایم کیوایم رہنما عامر خان نے پیرپگارا کی آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سسندھ کی بہتری کے لیے تمام سیاسی حلقے ملکر کام کریں ۔