Friday, March 29, 2024

پیرپگارا اور مولانافضل الرحمان میں رابطہ، صدارتی الیکشن کیلئے مدد مانگ لی

پیرپگارا اور مولانافضل الرحمان میں رابطہ، صدارتی الیکشن کیلئے مدد مانگ لی
August 28, 2018
کراچی (92 نیوز) صدارتی الیکشن میں کامیابی کے امیدواروں کی بھاگ دوڑ جاری ہے۔ گذشتہ روز عارف علوی نے پیرپگارا سے ملاقات کی تھی تو آج مولانا فضل الرحمان نے  پیرپگارا کو فون کر کے حمایت مانگ لی۔ ذرائع کےمطابق اپوزیشن کےصدارتی امیدوار مولانافضل الرحمان اور پیرپگارا کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمن  نے صدارتی الیکشن کے لیے مدد مانگ لی اور کہا کہ صدارتی الیکشن میں ہمیں ووٹ دیں۔ پیر پگارا نے مولانافضل الرحمن کو پارٹی سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہہ دیا۔ صدارتی الیکشن میں جی ڈی اے کے پاس 9 ووٹ ہیں۔ گذشتہ روز تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے پیرپگاراسے کنگری ہاوس میں ملاقات کی تھی اور صدارتی الیکشن میں مدد مانگی تھی۔ صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہونگے۔ دوسری طرف ایاز صادق اور لیاقت بلوچ آج ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے ردعمل کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے۔ ادھر جہانگیرترین  بھی عارف علوی کی کامیابی کیلئے  سرگرم ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کل کوئٹہ میں اتحادیوں اور آزاد اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔