Saturday, May 18, 2024

پیرو ، گرجا گھر کی دیوار گرنے سے 9افراد ہلاک

پیرو ، گرجا گھر کی دیوار گرنے سے 9افراد ہلاک
March 27, 2019

پیرو ( 92 نیوز ) پیرو میں گرجا گھر کی دیوار گرنے سے 9 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جس وقت دیوار گری لوگ گرجا گھر میں عبادت میں مصروف تھے۔

 سیلابی صورتحال کی وجہ سے چرچ ایک مکان میں عارضی طور پر قائم کیا ہوا تھا۔ حکام نے حادثے میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں  کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پیرو کے مختلف علاقوں میں چرچ لوگوں کے گھروں میں بنے ہوئے ہیں۔