Thursday, April 25, 2024

پیرو کے چرچ میں مدفون پانچ سو سال پرانے ڈھانچے اور کھوپڑیاں دریافت

پیرو کے چرچ میں مدفون پانچ سو سال پرانے ڈھانچے اور کھوپڑیاں دریافت
April 30, 2015
پیرو (ویب ڈیسک)لاطینی امریکی ملک پیرو میں ایک چرچ میں موجود خفیہ مدفن سے درجنوں ڈھانچے اور کھوپڑیاں دریافت ہوئی ہیں۔ کھوپڑیا ں اروباما وادی کے سینٹ فرانسس آف اسیسی کے گرجا گھر کے ایک کمرے میں واقع  قبر سے ملی ہیں۔ یہ کھوپڑیاں تقریباً پانچ سو سال پرانی ہیں۔کھوپڑیوں کی تعداد بتیس ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر جسمانی اعضاء بھی موجود ہیں۔ چیف آرکیالوجسٹ نے بتایا کہ کھوپڑیاں اور ڈھانچے بہت خراب حالت میں ہیں کیونکہ ان کی بار بار بیحرمتی کی جاتی رہی ہے۔