Thursday, April 25, 2024

پیرو میں رنگا رنگ ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا

پیرو میں رنگا رنگ ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا
January 7, 2018

پیرو (92 نیوز ) پیرو  میں رنگا رنگ ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پہلے روز دلکش مناظر دیکھنے کو ملے ۔

 افتتاحی تقریب میں شرکاء کی پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے ۔  ڈرائیورز پہلے اسٹیج کے لئے اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچے تو مداحوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔

پیرا شوٹر قومی پرچم  لہراتے ہوئے فضا میں نمودار ہوا تو شرکا بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔

ڈرائیورز چمکتی گاڑیوں کے ہمراہ اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچے تو  شائقین نے تالیاں بجا کر استقبال کیا ۔

ریلی کا آغاز ہوا تو جوش اور بھی بڑھ گیا ۔ فرانس کے اسٹار ڈرائیور پیٹر ہانسل کو ڈاکار ریلی میں سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کا اعزاز حاصل ہے۔