Thursday, May 2, 2024

پیرو میں جاری ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ اسٹیفن کے نام

پیرو میں جاری ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ اسٹیفن کے نام
January 10, 2019
پیرو( 92 نیوز) پیرو میں جاری ڈاکار ریلی کا تیسرا  مرحلہ فرانس کے اسٹیفن کے نام رہا ، ریتلے ٹریک پر ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ فرانس کے اسٹیفن نے تیسرے مرحلے میں کامیابی سمیٹی، قطر کے نصیر الاتیہ نے ایونٹ میں مجموعی برتری حاصل کر لی، موٹر سائیکل  ریس کی کیٹگری میں فرانس کے زیویر نے کامیابی سمیٹی۔ تیسرے مرحلے میں فرانس کے اسٹیفن شاندار کار کردگی دکھا کر سب پر بازی لے گئے ، سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کر کے کامیابی سمیٹی ۔ فرنچ ڈرائیورنے تین منٹ 26 سیکنڈ کے فرق سے فتح حاصل کی، ایونٹ میں مجموعی برتری قطر کے نصیر الاتیہ نےحاصل کر لی۔ موٹر سائیکل  ریس کی کیٹگری میں  فرانس کے زیویر نے میدان مارا، ایونٹ 17جنوری تک پیرو میں جاری رہےگا۔